the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
کوالالمپور…ملائیشین ائیرلائن کے طیارے کو غائب ہوئے آج پانچ روز ہوچکے ہیں 9 ملکوں کی ٹیمیں طیارہ ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، تاہم جدید ٹیکنالوجی کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔239 مسافروں کو لے کر ملائیشین ائیرلائن کے طیارے نے کوالالمپور سے بیجنگ کی جانب پرواز بھری تھی لیکن دنیا حیران و پریشان ہے کہ طیارے کا آج پانچ روز کے بعد بھی اتا ہے نہ پتا۔ائیر لائن حکام کے مطابق مسافروں میں 153 کا تعلق چین، 38 ملائیشین، 7 انڈونشین، 6 آسٹریلوی، 5 انڈین، 4 فرانسیسی، 3 امریکی، نیوزی لینڈ، یوکرین اور کینیڈا کے دو دو مسافر اور روس، تائیوان اور ہالینڈ کا ایک ایک مسافر شامل ہے جبکہ چوری شدہ پاسپورٹ پر سفر کرنے والے دو ایرانی مسافر بھی طیارے میں سوار تھے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملائیشین فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رڈار سے حاصل معلومات کے مطابق طیارے نے اپنے مقررہ



راستے سے ہٹ کر مغرب کی جانب رخ کیا تھا۔فضائی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سے پتا چلا ہے کہ جہاز نے مڑنا شروع کر دیا تھا اور غالباً اس کا رخ جزیرہ نما مالے کی جانب تھا۔نئی اطلاعات کے بعد اب جزیرہ نما مالے کے دونوں اطراف جہاز کی تلاش جاری ہے، جس کے لئے نو ممالک کے 40 بحری جہاز اور 34 ایئرکرافٹ حصہ لے رہے ہیں، اس کے علاوہ چین نے بھی دس سٹیلائٹ اسی مقصد کے لئے متعین کیے ہیں۔دوسری جانب امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کہتے ہیں کہ طیارے کے لاپتا ہونے میں دہشت گردی کے خدشے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔دنیا حیران ہے کہ اس جدید دور میں جب ٹیکنالوجی اپنی انتہاؤں کو چھورہی ہے اور جہاں ایک چھوٹے سے موبائل فون کے ذریعے مقام کا تعین کرلیا جاتا ہے وہیں جی پی ایس، انٹرنل گائیڈنس سسٹم کی سہولیات کے باوجود ایک دیوہیکل طیارہ نہ صرف غائب ہوگیا بلکہ اب تک اس کا سراغ بھی نہیں لگایا جاسکا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.